بھارتی اداکارہ نے ہی فلموں کی معروف اداکارہ کی شرمناک ویڈیو لیک کردی

جمعہ 20 اپریل 2018 11:58

بھارتی اداکارہ نے ہی فلموں کی معروف اداکارہ کی شرمناک ویڈیو لیک کردی
چنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) بھارت کی تامل فلم انڈسٹری ایک کے بعد ایک جنسی سکینڈلز کی زد میں ہے ، حال ہی میں اداکارہ سری ریڈی نے کپڑے اتار کر احتجاج کیا تو اداکارہ جیویتھا راجا شیکھر نے سری ریڈی کی پرائیویٹ ویڈیو لیک کردی۔سینئر اداکارہ جیویتھا راجا شیکھر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اداکارہ سری ریڈی پر سنگین الزامات عائد کیے۔

انہوں نے میڈیا کو مخاطب کرکے کہا کہ سری ریڈی کے جنسی خدمات کے عوض فلموں میں کام دینے کے دعوے جھوٹے ہیں بلکہ ان کے کردار کے باعث انہیں تیلگو انڈسٹری کی جانب سے کام نہیں دیا جارہا ۔ انہوں نے میڈیا کو سری ریڈی کی ایک ویڈیو بھی لیک کی جس میں وہ انتہائی فحش گفتگو کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ سری ریڈی نے میڈیا کے سامنے برہنہ ہو کر احتجاج کیا اور الزام عائد کیا تھا کہ تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری میں جنسی خدمات کے عوض کام دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سری ریڈی کے الزامات کے بعد ایک ٹی وی شو کے دوران انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی خاتون سندھیا نے سری ریڈی کے الزامات کو نہ صرف درست قرار دیا تھا بلکہ جیویتھا راجا شیکھر پر بھی سنگین الزامات عائد کیے تھے۔سندھیا نے الزام عائد کیا تھا کہ جیویتھا اپنے شوہر راجا شیکھر کو جنسی تسکین کیلئے کم عمر کی لڑکیاں سپلائی کرتی ہے ، اس کے علاوہ جیویتھا راجا شیکھر امیر پت کے علاقے میں رہنے والی خواتین کو بلیک میل بھی کرتی ہے۔انسانی حقوق کی کارکن کی جانب سے الزام عائد ہونے کے بعد جیویتھا نے جواب دینے کیلئے پریس کانفرنس کی تھی لیکن اسی پریس کانفرنس میں انہوں نے سری ریڈی کی ویڈیو بھی لیک کردی۔

متعلقہ عنوان :