سال 2017ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ( پی این ایس سی) کے بعد از ٹیکس منافع میں 61.2فیصد کی کمی

جمعہ 20 اپریل 2018 12:14

سال 2017ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ( پی این ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) سال 2017ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ( پی این ایس سی) کے بعد از ٹیکس منافع میں 61.2فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹاک ایکس چینج ( پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق 31 مارچ 2018ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں کمپنی نے 136.1 ملین روپے کا بعد از ٹیکس نفع کمایا ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا بعد ازٹیکس منافع 350.7 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح سال 2017ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں رواںسال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران پی این ایس سی کے بعد از ٹیکس نفع میں 61 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :