عربی دنیا کی سب سے زیادہ رائج زبانوں میں چوتھے نمبر پر آ گئی

66ملکوں میں عربی بولنے والوں کی تعداد 470 ملین تک پہنچ گئی ہے،اوآئی سی سیکرٹری جنرل

جمعہ 20 اپریل 2018 12:22

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یوسف العثیمین نے اعلان کیا ہے کہ 66 ملکوں میں عربی بولنے والوں کی تعداد 470 ملین سے تجاوز کر گئی۔عربی دنیا کی سب سے زیادہ رائج زبانوں میں چوتھے نمبر پر آ گئی ہے۔ عربی زبان چھیاسٹھ ملکوں میں بولی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر یوسف العثیمین نے دبئی میں عربی کی عالمی کانفرنس کے 7 ویں سیشن سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ 21 اپریل تک جاری رہے گا۔ کانفرنس کا انعقاد ہر سال دبئی میں ہوتا ہے۔ اسی ممالک سے تقریباً 2 ہزار افراد مدعو کئے جاتے ہیں۔ عربی زبان پر 70 سے زیادہ علمی مقالات پیش کئے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر العثیمین نے بتایا کہ اس تنظیم کے 57 ممالک رکن ہیں۔ ان میں 22 عرب ملک ہیں۔ ان سارے ممالک میں عربی اسلامی ثقافت کے سنگ بنیاد کا درجہ رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :