اگر میرے بچوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تو میں ان کو گھر سے نکال دوں گا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعہ اپریل 12:15

اگر میرے بچوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تو میں ان کو گھر سے نکال دوں گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) کراچی کے ایک شہری کا کہنا ہے کہ اگر میرے بچوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا تو میں اپنے بچے گھر سے نکال دوں گا۔ اگر خاندان میں سے کوئی پی ٹی آئی کو ووٹ دے گا تو ان سے رشتہ داری ختم کردوں گانجی ٹی وی چینل کے اینکر وسیم بادامی نے کراچی کے لوگوں سے سیاسی صورتحال سے متعلق سوالات کیے اور یہ بھی پوچھا کہ وہ اگلے انتخابات میں کس کو ووٹ دیں گے۔

(جاری ہے)

اس متعلق رائے کا اظہار کرتے ہوئے ایک شہری کا کہنا تھا کہ میں نے پچھلی بار بھی نواز شریف کو ووٹ دیا اور اس بار بھی میں نواز شریف کو ووٹ دوں گا۔شہری کا مزید کہنا تھا کی پی ٹی آئی ایک بار ہمارے محلے میں نادرا کو لے آئے اور صرف اہنے لوگوں کے شناختی کارڈ بنوائے۔جس ے بعد میرے پی ٹی آئی سے اختلافات شروع ہو گئے۔شہری کا مزید کہنا تھا کہ میرے بچے پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں لیکن اگر میرے بچوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تو میں بچوں کو گھر سے نکال دوں گا۔اور اگر میرے خاندان میں کوئی بھی پی ٹی آئی کو ووٹ دے گا تو میں اس کے ساتھ دکھ سکھ ختم کر دوں گا۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: