مہاجرین کو جزیروں پر نہیں روکا جا سکتا، یونانی عدالت کا حکم

حکام کی جانب سے یونانی جزائر پرروکے گئے مہاجرین دیگر ممالک کا رخ کر سکتے ہیں،عدالتی فیصلہ

جمعہ 20 اپریل 2018 13:08

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) یونان کی ایک عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ ایسے مہاجرین جو یونانی جزیروں پر پہنچے ہیں، تاہم حکام نے انہیں وہیں روک رکھا ہے، وہ ملک کے دیگر حصوں کا رخ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونان کی ایک عدالت کی جانب سے سنائے گئے ایک فیصلے میں کہا گیا کہ یونانی جزائر پر مہاجرین کو روکا نہیں جا سکتا اور ایسے اوقات میں جب ان کی سیاسی پناہ کی درخواستوں کا جائزہ لیا جا رہا ہو، انہیں جزائر پر قید رکھنا نادرست ہے۔ عدالتی فیصلے میں حکومت سے کہا گیا کہ اگر کسی مہاجر سے عوامی مفادات یا تارکین وطن سے متعلق حکومتی پالیسی کو ’غیرمعمولی‘ خطرات لاحق نہ ہوں، تو ان تارکین وطن کی نقل و حرکت کو محدود نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :