عالمی یوم چینی زبان جمعہ کو منایا گیا

جمعہ 20 اپریل 2018 13:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) عالمی یوم چینی زبان جمعہ کو منایا گیا ۔چینی زبان کا عالمی دن ہر سال اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے تحت 20 اپریل کو منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ نے 2010ء سے چینی زبان سمیت 6 زبانوں کے عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں چینی زبان کی نشر و اشاعت، چینی زبان کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنا اوراس زبان کے بولنے والوں کے درمیان بین الثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ پہلا یوم چینی زبان کا دن 12 نومبر 2010ء میں منایا گیا اور 2011ء سے 20 اپریل کو ہر سال منایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ چین کی آبادی ایک ارب 30 کروڑسے زائد ہے اور یہ بڑے پیمانے پر بو لی جانے والی زبان ہے ۔

متعلقہ عنوان :