ترکی میں مزید دو کرد سیاستدانوں کی پارلیمانی رکنیت منسوخ

رکنیت کی منسوخی کہ وجہ ان اراکین پر عائد فوجداری الزامات ہیں،پارٹی ترجمان

جمعہ 20 اپریل 2018 15:47

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) ترکی کی مرکزی کرد نواز اپوزیشن سیاسی جماعت نے بتایا ہے کہ پارلیمان میں اس کے دو اراکین کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے۔ جن اراکین کی رکنیت منسوخ کی گئی ہے، ان کے نام عثمان بیدیمیر اور سلمی ارماک ہیں۔

(جاری ہے)

ترک میڈیا کے مطابق عثمان بیدیمیر کرد نواز پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان کے فرائض بھی انجام دیتے رہے ہیں۔ پارٹی کے مطابق ان کی رکنیت کی منسوخی کہ وجہ ان اراکین پر عائد فوجداری الزامات ہیں۔ بیدیمیر پر پولیس کی بے عزتی کرنے اور سلمی ارماک کو دہشت گردانہ پراپیگنڈے کے الزامات کا سامنا ہے۔ اب تک اس کرد نواز سیاسی جماعت کے گیارہ افراد کی پارلیمانی رکنیت ختم کی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :