یورپی یونین میں اصلاحات کے معاملے پر اتفاق رائے جون تک ہو جائے گا، جرمنی

جرمنی اور فرانس کے درمیان اختلاف رائے کے باوجود یورپی اصلاحات کے معاملے پر متفق ہو جائیں گے،میرکل پرامید

جمعہ 20 اپریل 2018 15:47

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ جرمنی اور فرانس کے درمیان اختلاف رائے کے باوجود امید ہے کہ دونوں ممالک یورپی یونین میں اصلاحات کے معاملے پر متفق ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے ساتھ ملاقات کے بعد جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر کھلی بحث ہونی چاہیے مگر سمجھوتے کی صلاحیت بھی ہونی چاہیے۔ میرکل کا اس موقع پر مزیدکہنا تھا کہ یورپ اپنے مسائل مل کر ہی حل کر سکتا ہے۔ جرمنی اور فرانس رواں برس جون میں طے شدہ یورپی یونین کی سربراہی ملاقات سے قبل اس یونین میں اصلاحات کے لیے ایک مشترکہ منصوبہ پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔