فیصل آباد: زیر زمین پانی زہر بن گیا

فیکٹریوں کا ویسٹ واٹر براہ راست زمینی پانی میں شامل ہونے سے استعمال کے قابل نہیں رہا

جمعہ 20 اپریل 2018 15:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) فیصل آباد کا زیر زمین پانی زہر بن گیا ، فیکٹریوں کا ویسٹ واٹر براہ راست زمینی پانی میں شامل ہونے سے زیر زمین پانی استعمال کے قابل نہ رہا ، پینے اور ضروریات زندگی کے استعمال کیلئے صاف پانی کی سہولت میسر نہ ہونے کے باعث شہری زیر زمین زہر آلود استعمال کر نے پر مجبور ، ہیپا ٹائٹس سمیت دیگر موذی امراض تیزی سے پھیلنے لگے ، تفصیلات کے مطابق جائیکا اور واسا نے مشترکہ سروے کے دوران 30فیکٹریوں کے ویسٹ واٹر کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور نیشنل انوائرمنٹ کوالٹی سٹینڈرڈز کے مقررہ معیار سے زائد قرار دیا جو کہ زمینی اور زمین مخلوق کیلئے زہر قاتل ہورہا ہے ، دونوں اداروں کی جانب سے مدوآنہ اور پہاڑنگ ڈرین سمیت 25ٹیکسٹائل 2فوڈز ، ایک سلاٹر ہائوس ، ایک پیپر بورڈ اور ایک کیمیکل فیکٹری سے ویسٹ واٹر کی کوالٹی جانتے کیلئے سیمپلز لئے گئے اور ان کا تجزیہ پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کو زیر نگرانی چلنے والے ادارے نب جی سے کروایا گیا جس میں زیر زمین میں کیمیکل کی مقدار مقررہ حد سے بہت زیادہ پائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :