الیکشن کمیشن نے جھنگ سے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں پر دائر اعتراضات پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ،

قومی اور صوبائی اسمبلی کے بعض حلقوں میں معمولی رد و بدل

جمعہ اپریل 17:01

الیکشن کمیشن نے جھنگ سے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں پر دائر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن نے ضلع جھنگ سے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں پر دائر اعتراضات پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے ۔قومی اور صوبائی اسمبلی کے بعض حلقوں میں معمولی رد و بدل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے سنائے جانے والے فیصلے کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 114، 115 اور 116 پر کچھ اعتراضات منظور کرلئے گئے ہیں۔ جھنگ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 128 سے پٹوار سرکل ڈویا محمد کو نکال کر پی پی 125 میں شامل کیا گیا ہے ۔ پٹوار سرکل کوٹ خیرا کو پی پی 125 سے نکال کر پی پی 128 میں شامل کیا گیا ہے۔ پٹوار سرکل چیلا ، پٹوار سرکل نجابت کو پی پی 124 سے نکال کر پی پی 125 میں شامل کیا گیا ہے۔