شاعرِ مشرق ؒ کی برسی کی مناسبت سی21 اپریل سی27 اپریل تک فاطمہ جناح پارک میں پروگرام ہونگے

جمعہ 20 اپریل 2018 18:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) نظریہ پاکستان کونسل اسلام آباد کے زیرِ اہتمام شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کی برسی کی مناسبت سی21 اپریل سے 27 اپریل تک ایوانِ قائد فاطمہ جناح پارک میں تصویری نمائش، کلامِ اقبال پر ٹیبلو ، تقاریر اور دانشوروں کے مابین فکرِ اقبال پر گفتگو کے پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے کا آغاز 21اپریل کو صبح 10بجے شاعرِ مشرق کی زندگی کے مختلف ادوار اور کلامِ اقبال کی مصورانہ خطاطی پر مشتمل نمائش اور مریدِ اقبال فائونڈیشن واہ اور جڑواں شہروں کے تعلیمی اداروں کے اشتراک سے کلامِ اقبال پر نغمہ ریزی کے پروگرام سے کیا جارہا ہے۔