بال ایونٹ ، لاڑکانہ اور حیدر آباد، گرلز میں حیدر آباد اور بے نظیر آباد کی فتوحات

جمعہ اپریل 19:18

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) 17ویں سندھ گیمز کے تحت آرام باغ باسکٹ بال کورٹ اور NEDیونیورسٹی کراچی میں میں منعقدہ بوائز اینڈ گرلز باسکٹ بالمقابلوں کے فیصلے ہوگئے ۔بوائز میں لاڑکانہ ڈویژن باسکٹ بال ٹیم نے سکھر ڈویژن باسکٹ بال ٹیم کو 20-11سے اور حیدر آباد ڈویژن باسکٹ بال ٹیم نے بے نظیر آباد (نواب شاہ) ڈویژن باسکٹ بال ٹیم کو 52-21سے زیر کردیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں منعقدہ گرلز باسکٹ بال مقابلوںحیدر آباد ڈویژن باسکٹ بال ٹیم نے لاڑکانہ ڈویژن باسکٹ بال ٹیم کو 34-06اور بے نظیر آباد (نواب شاہ) ڈویژن باسکٹ بال ٹیم نے سکھر ڈویژن باسکٹ بال ٹیم کو 14-08سے شکست دیکر فتح سمیٹ لی ۔قبل ازیں سندھ گیمز باسکٹ بال ایونٹ کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب آرام باغ باسکٹ کورٹ کراچی پر منعقد ہوا جس میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ خالد جمیل شمسی نے ایونٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان اور دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :