ونین کونسل غزن آباد حلقہ پٹوار سرکل چنام کے ووٹرز کیلئے گورنمنٹ مڈل سکول چنام میں ڈسپلے سنٹر وقائم

جمعہ 20 اپریل 2018 19:29

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) حلقہ این اے ستاون کے عوام کے لئے یونین کونسل غزن آباد حلقہ پٹوار سرکل چنام کے ووٹرز کیلئے گورنمنٹ مڈل سکول بوائز چنام میں ڈسپلے سنٹر وقائم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حلقہ پٹوار سرکل چنام جس میں چنام ،آراضی بھائی صاحب سنگھ،گنگوٹھی برہمنان،گنگوٹھی مسلماناں،نوتھیہ، میانہ موہڑہ،چھپری اکو،شامل ہیں ان موضع جات کے عوام کیلیئے اپنے ووٹ کے اندراج اور ان کی ہر قسم کی درستگی کیلئے گورنمنٹ مڈل بوائے سکول چنام میں ڈسپلے سنٹر قائم کر دیا گیا ہے جہاں پر الیکشن کمیشن کا عملہ صبح آٹھ بجے سے لے کر شام تین بجے تک موجود رہتا ہے ۔

انچارج ڈسپلے سینٹر کا کہنا ہے کہ عوام چوبیس اپریل تک اپنے ووٹ کے انراج درستگی یا منتقلی کے لئے آ سکتے ہیں انھوںنے مذید بتایا کہ ڈسپلے سینٹر ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے