کوئٹہ ، میر علی خیل روڈ کرپشن کیس میں مرکزی ملزم علی ظہیر کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جمعہ 20 اپریل 2018 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں ژوب میر علی خیل روڈ کرپشن کیس میں مرکزی ملزم علی ظہیر عدالت میں پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے استغاثہ کے مطابق احتساب عدالت ون کے جج منور شاہوانی کی عدالت میں ژوب میر علی خیل روڈ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی کیس کے مرکزی ملزم ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات علی ظہیر عدالت میں پیش نہ ہوئے سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری علی ظہیر کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے کیس میں نامزدسابق چیئرمین بی ڈی اے انور سعادات و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور سماعت کے دوران گواہ کا بیان قلمبند، جرح مکمل کر لی گئی نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکوٹر راشد زیب گولڑہ نے کیس کی پیروی کی کیس کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :