کوئٹہ،ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں قتل کیس میں وزیراعلیٰ کے مشیر منظور کاکڑ و دیگر ملزمان پیش ، سماعت 4 مئی تک ملتوی

جمعہ 20 اپریل 2018 23:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں قتل کیس کی سماعت وزیراعلیٰ کے مشیر منظور کاکڑ و دیگر ملزمان عدالت میں پیش کیس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کر دی گئی استغاثہ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹو امین اللہ کاسی کی عدالت میں قتل کیس کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران وزیراعلی بلوچستان کے مشیر منظور کاکڑ و دیگر نامزد ملزمان عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران پولیس سرجن ڈاکٹر علی مردان کا بیان قلمبند، جرح مکمل کر لی گئی عدالت نے کیس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی مشیر وزیراعلیٰ بلوچستان منظور کاکڑ قتل کے مقدمہ میں ضمانت پر ہیں جبکہ انکے بھائی گرفتار ہیں۔