شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے آئندہ ہفتے اجلاس میں سکیورٹی اور اس سے متعلقہ امور کو ایجنڈے میں ترجیح دی جائے گی ، چین

ہفتہ 21 اپریل 2018 10:00

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) چین نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب کو مل کر ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہئیے۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چیونگ نے کہا کہ دہشت گردی ایک دشمن ہے جس کا سب کو سامنا ہے،عالمی برادری کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل جل کرکام کرنا چاہیے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے، پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کی ستائش کی جائے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جدوجہد میں اپنا حصہ شامل کرنا چاہیے۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے آئندہ ہفتے اجلاس سے متعلق ترجمان نے بتایا کہ سکیورٹی اور اس سے متعلقہ امور کو ایجنڈے میں ترجیح دی جائے گی، جب سے ایس سی او کا قیام عمل میں آیا ہے سکیورٹی اس کا نصب العین رہا ہے اور جب آئندہ اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے اعظم بیٹھیں گے تو سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :