نائیجیریا ، مسلح حملوں میں 30 افراد ہلاک

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:01

ابوجا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) نائیجیریا کے شمال مغربی علاقوں پر دو مختلف بم حملوں میں 30 افراد لقمہ اجل بن گئے۔نائیجیرین خبر ایجنسی کے مطابق صوبہ زامفارا سے منسلک کابارو اور دانمانی دیہاتوں میں ایک مسلح گروہ کی جانب سے کئے گئے ان حملوں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد زخمی بھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی محکمہ پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ان حملوں کی بنا پر عوام کی ایک بڑی اکثریت خوف سے علاقے سے راہ فرار اختیار کر گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے تین مشکوک مسلح افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔واضح رہے کہ اس علاقے میں بعض اوقات کسانوں اور گڈریوں کے درمیان بعض معاملات میں تنازعات کی بنا شدید لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :