ترکی میں انتخابات کے بارے میں امریکی دعوے ناقابل قبول ہیں، ترک دفترِ خارجہ

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:01

انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) ترکی نے امریکا کی قبل از وقت انتخابات کی نکتہ چینی پر جواب دیا ہے۔ترک خب رساں ادارے کے مطابق دفتر ِ خارجہ کے ترجمان حامی آکسوئے نے اپنی امریکی ہم منصب ہیتھر نوریٹ کے کل جاری کردہ اعلانکہ ہم ترکی میں قبل ازوقت انتخابات پر خدشات رکھتے ہیں پر حکومت کے نام پر اعلانات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالت کا نفاذ انتخابی عمل کو جمہوری معیار سے نیچے گرائے گا کے دعوے بد نیتی پر مبنی موقف کے عکاس ہیں۔ آکسوئے کا کہنا ہے کہ ابھی منعقد نہ ہونے والے انتخابات کے بارے میں جاری کردہ مذکورہ اعلان ناقابل قبول ہے ، جو کہ قومی ارادے کے خلاف مداخلت کا مفہوم رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :