مسائل کے خاتمہ کیلئے نئی راہیں تلاش کرنا ہوں گی،تعمیر و ترقی کا سفر چند عناصر کی وجہ سے تعطل کا شکار رہا، قاری راشد

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:06

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) متحدہ لیبر کسان کونسل ایبٹ آباد کے چیئرمین و ممبر ضلع کونسل ایبٹ آباد قاری راشد محمود نے کہا ہے کہ مسائل کے خاتمہ کیلئے باہمی تعلقات کے فروغ کی نئی راہیں تلاش کرنا ہوں گی، ضلع ایبٹ آباد میں تعمیر و ترقی کا سفر چند عناصر کی وجہ سے تعطل کا شکار رہا، اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی روش نے ضلع ایبٹ آباد کے عوام کے تین سال ضائع کر دیئے۔

ہفتہ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہ اکہ علی خان جدون ضلع ناظم ایبٹ آبادکی قیادت میں عوامی مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، ضلع بھر میں زراعت، لائیو سٹاک اور اشیاء خوردونوش کے معیار اور کوالٹی کیلئے موثر اقدامات کیلئے قانون سازی اور حکمت عملی بھی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

قاری راشد محمود نے کہاکہ ضلع میںبلدیاتی نظام کے تحت کسان کونسلررکوویلج کونسلزکے فنڈزمیںبھرپورنمائندگی دیںتاکہ زراعت کے فروغ اورلائیوسٹاک کی بہتری کیلئے اقدامات ممکن بناسکیںملک میںزراعت کے فروغ اورمزدوروںکے حقوق اورانکی فلاح وبہبودکیلئے بنائے گئے قوانین پرعمل درآمدبھی یقینی بنانے کیلئے ضلع ایبٹ آباد میں بھرپور مہم شروع کریں گے تاکہ مزدوروں اور کسانوں کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا حصہ بھرپور انداز میں ڈالیں گے۔

متعلقہ عنوان :