چین کا شمالی کوریا کے جوہری و میزائل تجربات روکنے کے اعلان کا خیرمقدم

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:49

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) چین نے شمالی کوریا کی جانب سے جوہری و میزائل تجربات روکنے کے اعلان کا خیر مقدم کیاہے۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پیانگ یانگ حکومت کی جانب سے جوہری تجربات کو روکنے اور ملکی اقتصادیات کو بہتر بنانے کی کوششوں پر توجہ مرکوز کرنے سے جزیرہ نما کوریا کے باسیوں کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔ اس چینی بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے اس فیصلے سے جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے اور تنازعے کا سیاسی مکالمت کے ذریعے پرامن حل تلاش کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :