ایران کا جوہری ادارہ متوقع اور غیرمتوقع حالات کے لیے تیار ہے، روحانی

ْڈیل ناکام ہوئی تو ایرانی جوہری توانائی کا ادارہ اس حوالے سے مکمل تیاری کیے ہوئے ہے،خطاب

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:49

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی کا ایٹمی ادارہ جوہری ڈیل کے حوالے سے تمام تر متوقع یا غیرمتوقع حالات کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ امریکا اس ڈیل سے دست بردار ہو سکتا ہے جب کہ ایران دھمکی دے چکا ہے کہ ایسی صورت میں یہ ڈیل غیرفعال ہو جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتے کے روز اپنے ایک خطاب میں حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی جوہری توانائی کا ادارہ اس حوالے سے مکمل تیاری کیے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ ممکنہ طور پر اگلے ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ڈیل کا حصہ رہنے یا دست بردار ہونے سے متعلق فیصلہ کر سکتے ہیں۔