پاکستان کی ترقی کا راز جمہوریت میں پنہاں ہے‘عابد حسین صدیقی

ہفتہ اپریل 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا راز جمہوریت میں پنہاں ہے،پارلیمانی جمہوریت پاکستان کی سیاست کی اساس ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہعام انتخابات مکمل طور پر آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستان میں جمہوریت کی بقا اور استحکام کے لئے تمام سیاسی جماعتیں کردار ادا کریں۔

پارلیمانی جمہوریت کے فروغ و استحکام کو اپنے ایمان کا جزو بنائیں اور اس سے کسی صورت انحراف گوارا نہ کریں۔یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانے اور قائم رکھنے کے لئے ملک کا ہر محب وطن شہری جمہوریت کو پروان چڑھتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔