چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں ،میاں نوید علی

ہفتہ 21 اپریل 2018 18:25

پاکپتن۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے چائلد لیبر کے خاتمے کیلئے انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں ، چائلڈ لیبر کو کسی صورت بھی بر داشت نہیں کیا جائے گا ، ننھے پھولو ں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جا رہے ، بھٹہ خشت مزدورں کے بچوں کو تعلیمی اداروں میں لانا وزیر اعلی پنجاب کا عظیم کارنامہ ہے ، بھٹہ خشت مزدور اور دیگر غریب والدین معاشرتی و اقتصادی ناہمواریوں کے باعث اپنے بچوں کو سکولو ں میں داخل نہیں کر وا رہے تھے ،وزیر اعلی پنجاب نے ہر بچے کو تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے تمام اداروں کو ٹاسک دیا ہے ، بچوں سے جبری مشقت نہیں لی جائے گی اور انہیں تعلیمی اداروں میں تمام تر تعلیمی سہولیات مہیا کی جائیں گی ، بھٹہ خشت مزدور اور دیگر والدین اپنے بچوں کو سکولو ں میںداخل کر وائیں ، تعلیم تمام اقسام کی ناہمواریوں کو شکست دیتی ہے ، بھٹہ خشت مزدوروں کے بچے تعلیم حا صل کرکے ملکی ترقی میں اپنا منفرد کردار ادا کریں ،ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لیبر و ہیومن ریسورس میاں نوید علی نے نجی سکول میں بحتہ خشت مزدورں کے بچوں کو وردیاں ، شوز اور تعلیمی کٹ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔