کلر کہا رپولیس نے چوری شدہ گاڑی برآمد کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:42

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) کلر کہا رپولیس نے چوری شدہ گاڑی برآمد کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ اے ایس آئی مظفر حسین نے استغاثہ دیا کہ سینئر پٹرولنگ آفیسر خالد فاروق نے دوران چیکنگ گاڑی نمبر ICT 008 رنگ سفید میرے حوالے کی، پڑتال کرنے پر جو مقدمہ گاڑی چوری کا تھانہ گولڑہ اسلام آباد میں درج ہے ملزم سیف الرحمن ولد عبدالرحمن ساکن موسیٰ احمد پارک لاہور کے قبضے میں تھی۔

(جاری ہے)

پولیس نے برآمدگی کامقدمہ درج کر کے ملزم کو گولڑہ پولیس کے حوالے کرنے کا بندوبست شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :