دینی جماعتوں کا یوم نفاذِ امتناعِ قادیانیت ایکٹ منانیکا اعلان

ناموسِ رسالتؐ و ختم نبوت کے تحفظ ،قادیانیت کے تدارک کیلئے آئینی اقدامات کو سراہا جائیگا، دینی جماعتیں

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) ملک کے تمام مکاتب فکر کی قابل ذکر بڑی دینی جماعتوں ورلڈ پاسبان ختم نبوت ،جمعیت علمائِ اسلام،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت،جمعیت علمائِ پاکستان،مجلس احرار ِ اسلام،مسلم لیگ( علماء و مشائخ )جماعت اسلامی،جمعیت اہلحدیث،جمعیت اہل سنت، تحریک ملت جعفریہ،تنظیم علماء و مشائخ اہل نست ،عالمی تحریک تحفظ حرمین ،خاکسار تحریک اور تحریک حرمت رسولؐ نے 26اپریل 1984کو امتناعِ قادیانیت ایکٹ کے نفاذ پر ملک بھر میں یوم نفاذ امتناعِ قادیانیت ایکٹ بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ منکرین ختم نبوت قادیانی فتنہ کو ہر قسم کے اسلامی شعائر کے استعمال کو قانونی جرم قرار دینے تاریخی فیصلے کی یاد میں ملک بھر میں مختلف نوعیت کی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا ترجمان ختم نبوت عمر ممتاز اعوان کے مطابق ان پروگرامز میں ناموسِ رسالتؐ و ختم نبوت کے تحفظ اور فتنہ قادیانیت کے تدارک کیلئے 1973ء کے متفقہ اسلامی آئین میں کی گئی قانون سازی کو زبردست سراہا جائیگا۔

(جاری ہے)

اور امتناعِ قادیانیت ایکٹ پر مکمل و موثر عملدرآمد کرانے کے مطالبے کو دہرانے اور ختم نبوت و ناموسِ رسالت ؐ کے تحفظ و منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت سمیت تمام فتنوں کے قلع قمع کیلئے تجدید عہد بھی کیا جائیگا