گوجرخان:عملہ صفائی کی 3روزہ ہڑتال کام کر گئی

کار سرکار میں مداخلت،سرکاری ملازمین کوہراساں کرنے ،تالہ توڑ کر سرکاری دستاویزات نکال لینے ،لڑائی جھگڑااور سنگین نوعیت کی دھمکیوں کے الزامات کے تحت میونسپل کونسلرعمران بٹ،بلدیہ کے انفورسمنٹ انسپکٹر ومیونسپل لیبر یونین کے چیئرمین اجمل وارثی ،آکاش مسیح اور وسیم سلیم وغیرہ 4افراد کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 21 اپریل 2018 23:05

گوجرخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) عملہ صفائی کی 3روزہ ہڑتال کام کر گئی ،کار سرکار میں مداخلت،سرکاری ملازمین کوہراساں کرنے ،تالہ توڑ کر سرکاری دستاویزات نکال لینے ،لڑائی جھگڑااور سنگین نوعیت کی دھمکیوں کے الزامات کے تحت میونسپل کونسلرعمران بٹ،بلدیہ کے انفورسمنٹ انسپکٹر ومیونسپل لیبر یونین کے چیئرمین اجمل وارثی ،آکاش مسیح اور وسیم سلیم وغیرہ 4افراد کے خلاف مقدمہ درج، عملہ صفائی کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان،یہ مقدمہ بلدیہ کے ملازم فہد حسین کی جانب سے دی گئی وقوعہ کی وڈیوسمیت تحریری اس درخواست پر درج کیا گیا ہے جسمیں کہا گیا تھا کہ شہر کی صفائی ستھرائی کرنیوالی کمپنی راولپنڈی ویسٹ مینیجمنٹ کے ٹی ایم اے کمپلیکس میں واقع دفتر میںان افراد نے زبردستی گھس کرالماری کی قفل شکنی ،سنگین نتائیج کی دھمکیاں دیتے ہوئے سرکاری کاغذات اور گاڑ یوں کی لاگ بُکس نکال لی ہیں،گوجرخان پریس کلب کے مطابق اس وقوعہ کی رپٹ کے اندراج اوروقوعہ ملاحظگی کے بعد سیاسی دبائو کی بنا پر پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے پر عملہ صفائی نے کام چھوڑ ہڑتا ل کردی تھی،یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ہڑتال کے تیسرے روز ہفتہ کے روزبلدیہ کی جانب سے صفائی کے متبادل انتظامات کے ساتھ ساتھ ڈیڈ لاک کے خاتمہ کیلئے ہفتہ کی شب صفائی کمپنی کے ایم ڈی کے ساتھ چیئرمین بلدیہ شاہد صراف ملاقات بھی متوقع تھی

متعلقہ عنوان :