نجی شعبے میں کام کرنے والے سعودی کارکنوں کو ڈیوٹی کے دوران قومی لباس پہننے کی ہدایت

اتوار 22 اپریل 2018 11:30

مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے نجی شعبے میں کام کرنے والے سعودی کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیوٹی کے دوران قومی لباس پہنیں۔

(جاری ہے)

سبق نیوز نے گورنریٹ کے ٹوئٹر اکائونٹ پر جاری احکامات کے حوالے سے لکھا ہے کہ گورنر مکہ مکرمہ نے گزشتہ دنوں طائف کے ایک مال کا دورہ کیا، اس موقع پر بعض سعودی کارکنوں سے ملاقات کی جو یونیفارم پہنے ہوئے تھے۔ گورنر نے نوجوانوں سے دریافت کیا کہ وہ قومی لباس کیوں نہیں استعمال کرتے، دورے کے بعد گورنر نے احکامات جاری کیے ہیںکہ نجی شعبے میں کام کرنے والے سعودی نوجوان قومی لباس استعمال کریں۔