پولیس کا مختلف علاقوں میں سر چ آپریشن،11ملزمان زیر حراست ، ، ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد

اتوار 22 اپریل 2018 11:40

قصور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) پولیس کا مختلف علاقوں میں سر چ آپریشن،11ملزمان زیر حراست ،متعدد مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ویری فیکیشن ، ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد،مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصورزاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر گزشتہ روز ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی منڈی عثمانوالا ،مصطفی آباد،راجہ جنگ ،سٹی چونیاں،چھانگا مانگا ،پھولنگر اور سرائے مغل کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیے گئے،سر چ آپریشن کے دوران کل81 گھروں اور7ہوٹلوںکو چیک کیاگیا ،130کے قریب افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ متعدد مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ویری فیگشن کی گئی،سرچ آپریشن کے دوران11ملزمان کو حراست میں لیکرملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ رائفل،،دو عدد پسٹل30بور،ایک پسٹل9MMاور منشیات ایک کلو گرام چرس ،80لیٹر شراب برآمد کر کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :