تمام مسائل کاحل اسلامی قوانین کے نفاذمیں مضمرہے ،سینیٹر مولانا فیض محمد

قرآن وسنت کی بالادستی سے معاشرہ خودبخودسدھارکی جانب گامزن ہوتاہے ،کانفرنس سے خطاب

اتوار 22 اپریل 2018 18:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرسینیٹرمولانافیض محمدسمانی نے کہاہے کہ ہمارے تمام مسائل کاحل اسلامی قوانین کے نفاذمیں مضمرہے ،قرآن وسنت کی بالادستی سے معاشرہ خودبخودسدھارکی جانب گامزن ہوتاہے ،ایک سازش کے تحت ملک میں سیکولرازم اورلادینیت کوفروغ دینے کی کوشش ہورہی ہے مگرجمعیت علماء اسلام ایسی سازشوں کوناکام بنائے گی ،علماء کرام عوام کے دکھ ودردمیں شریک اورمعاشرہ کے سب سے زیادہ خیرخواہ ہیں ،نام نہادقوم پرست سیاسی جماعتوں سے بلوچستان کی مایوس عوام جے یوآئی کوواضح اکثریت سے کامیابی سے ہمکنارکرے گی،ان خیالات کااظہارانہوںنے مدرسہ عربیہ اسلامیہ پوگی بسیمہ کے زیراہتمام پیغام حق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جلسہ عام سے معروف مبلغ قاضی منیب الرحمن جمعیت علماء اسلام پنجگورکے امیرحافظ محمداعظم مولاناصالح محمدجے یوآئی کے ضلعی امیرمولانانزیراحمدناظم عمومی مولانایارمحمدمولاناعلی محمدجوہرمفتی محمدآصف تحصیل امیرمولانامحمدیعقوب مفتی محمداعظم مدیرمدرسہ حافظ عبدالواحدعیسیٰ زئی سمیت دیگرعلماء کرام نے خطاب کیا،ا س موقع پرسرکردہ قبائلی وعلاقائی عمائدین میرعبدالواحدعیسیٰ زئی میرفداجان عیسیٰ زئی ڈاکٹرعنایت اللہ عیسیٰ زئی میرمجیب عیسیٰ زئی اوردیگرموجودتھے جلسہ عام میں بسیمہ سمیت ملحقہ علاقوںسے عوام نے بڑی تعدادمیں شرکت کی جمعیت علام اسلام کے صوبائی امیرمولاناسینیٹرمولانافیض محمدسمانی اوردیگرمقررین کاکہناتھاکہ قرآن مجیدکی تعلیمات پوری انسانیت کی نجات اوردینی مدارس ہمارے عقائدوایمان کی حفاظت کازریعہ ہیںیہودی اوران کے گماشتے قرآن مجیدکے خلاف ناکام سازشوںمیں مصروف عمل ہیں،امین شورش نامی بدبخت کے گھنائونے حرکت کوایک لبنانی عیسائی خاتون نے طشت ازبام کرکے اسے دنیاکے سامنے شرمسارکردیا،آج اسلام دشمن عالمی قوتیں ان ہی دینی مدارس کے روشن کردارسے خائف ہیںاوراپنے ناپاک عزائم کے سامنے دینی مدارس سے فیض یافتہ طبقہ کوسب بڑی رکاوٹ سمجھتے ہیںیہی وجہ ہے کہ وہ قندوزجیسے جرائم کاارتکاب کرکے اس خیام خیالی میں ہیں کہ وہ طاقت کے زریعے اسلام کوکمزورکریں گے مگرشکست فاش ان کی مقدرہوگی ،انہوںنے کہاکہ ایک سازش کے تحت وطن عزیزکوسیکولرازم اورالادینیت کی جانب دھکیلاجارہاہے مگرجمعیت علماء اسلام کی موجودگی میںایسی کسی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی ،اسلامی اقدارکے خلاف ہونے والی سازشوں کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے ،ان کاکہناتھاکہ بلوچستان کی پسماندگی میں سب سے زیادہ کردارنام نہادقوم پرست سیاسی جماعتوں کاہے انہوںنے قوم کوخالی خولی نعروں کے زریعے دھوکہ دیکراپنی اپنی تجوریاں بھرگئے ،اس صوبے کے غریب عوام کی بدحالی اورمسائل سے انہیں کوئی سروکارنہیںان کامقصدمحض اقتدارکاحصول ہے لیکن یہاں کی غیورعوام ان کی اصلیت جان چکی ہے قوم کی امیدیں اب جمعیت علماء اسلام سے وابسطہ ہیںان شاء اللہ عام انتخابات میں جے یوآئی صوبے کی اکثریتی پارٹی بن کرابھرے گی آخرمیں حفاظ طلباء کرام کی دستاربندی کی گئی اورانہیں اسنادوانعام دیئے گئے ۔