ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں موٹرسائیکل ‘ نقدی اور موبائل فون چرا لئے گئے

اتوار 22 اپریل 2018 18:40

ساہیوال۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل ‘ نقدی اور موبائل وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پہلی واردات پل بارشن 66/GD کے قریب ہوئی یہاں الیاس مسیح رات کے وقت شہر سے موٹرسائیکل پر واپس گھر جارہا تھا کہ راستے میں 4نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر موٹرسائیکل نمبری 5218/SLO ‘ موبائل و نقدی وغیرہ مالیتی 32ہزار روپے چھین لی اور فرار ہو گئے ۔ دوسری واردات 120/9-Lمیں ہوئی یہاں 4نامعلوم ملزمان ایک کاشتکار نذیر احمد کے گھر میں گھس آئے اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر نقدی ‘ کمپیوٹر وغیرہ مالیتی 33ہزار روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :