ْ کوئٹہ ،بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کانکن زخمی ہو گئے

اتوار 22 اپریل 2018 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کانکن زخمی ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مچھ میں کوئلہ کان سے کوئلہ نکالتے ہوئے مٹی کا تودہ گرنے سے دو کانکن بیگ محمد اور راحت گل زخمی ہو گئے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :