آرمینیا میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سینکڑوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا

اتوار 22 اپریل 2018 22:40

یریوان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) آرمینیا میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سینکڑوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران دو سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی حکام نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ان افراد میں اپوزیشن رہنما نکول پشینان بھی شامل ہیں جنہوں نے اس مظاہرے کی کال بھی دی تھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے ان مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیاں بھی چلائیں۔ خیال رہے کہ نکول اور ان کے حامی ملکی وزیر اعظم سے مستعفیٰ ہو جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :