پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کی کینیڈین حریف گریکو کو 39 سیکنڈ میں شکست

ْعامر خان نے دو سال بعد رنگ میں واپسی،مقابلہ شروع ہوتے ہی اپنے حریف پر تابڑ توڑ حملے کیے دوبارہ چیمپیئن بننا چاہتا ہوں، اگلا ہدف دوبارہ ٹائٹل حاصل کرنا ہے،عامر خان

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

لیورپول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) پاکستانینژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کینیڈین حریف گریکو کو 39 سیکنڈ میں شکست دے کر جیت اپنے نام کرلی۔اکتیس سالہ عامر خان اور تینتیس سالہ کینیڈین باکسر فل لو گریکو کے درمیان یہ مقابلہ برطانوی شہر لیورپول میں منعقد ہوا۔عامر خان نے دو سال بعد رنگ میں واپسی کی اور مقابلہ شروع ہوتے ہی اپنے حریف پر تابڑ توڑ حملے کیے۔

باکسر عامر نے صرف 13 سیکنڈ کے اندر ہی اپنے حریف کو گھٹنوں کے بل کردیا۔تاہم باکسر عامر نے 1 منٹ سے بھی قبل 39سیکنڈ میں گریکو کو ناک آؤٹ کردیا۔مقابلہ جیتنے کے بعد عامر خان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں مزید بڑے مقابلے ہونے ہیں اور میں شائقین کو بڑے مقابلے دینا چاہتا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ باکسنگ اسٹیڈیم مکمل بھرے ہوئے ہوں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں رنگ میں اس لیے واپس آیا ہوں کہ آپ کو بتاسکوں کہ عامر خان کیا ہی میں دوبارہ چیمپیئن بننا چاہتا ہوں، میرا اگلا ہدف دوبارہ ٹائٹل حاصل کرنا ہے۔

واضح رہے کہ سابق لائٹ اور ویلٹر ویٹ عالمی چیمپیئن عامر خان لاس ویگس 2016 میں سول کینیلو الواریز کے ہاتھوں ناک آؤٹ ہونے کے بعد سے کسی مقابلے میں نہیں اترے تھے جب کہ اس سے قبل برطانیہ کے شیفیلڈ میں پانچ سال قبل انھوں نے جولیو ڈیاز کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :