صوبائی دارلحکومت پشاور میں فیز ون پرمیٹرو بس کی آزمائشی سروس اگلے ہفتے ہو گی

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں فیز ون پرمیٹرو بس کی آزمائشی سروس اگلے ہفتے ہو گی کنسٹرکشن کمپنیوں کی جانب سے فیز ون پر 70فیصد کام مکمل کر لیا ہے نشتر آبادکے قریب فلائی اوور بھی قائم ہورہاہے کنسٹرکشن کمپنیوں نے اعلیٰ بین الاقوامی معیار کی میٹریل استعمال کر کے تاریخ رقم کر لی ہے جبکہ ریچ ٹو پر 4سو گارڈرز رکھنے کا عمل بھی مکمل ہو گیا ہے کنسٹرکشن کمپنیوں کی جانب سے کام مزید تیز کرتے ہو ئے خیبر بازار روڈ ، جی ٹی روڈ کو آئندہ ہفتے سے جبکہ صدر روڈ کو پچیس اپریل سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے کنسٹرکشن کمپنیوں کی جانب سے کام تیزی کے ساتھ جاری ہے خیبر پختونخوا حکومت نے فیز ون پر پہلے مرحلوں میں بس سروس چلانے کااعلان کیا ہے جبکہ مرحلہ وار طور پر دیگر فیزوں پر بھی بس چلائی جائیگی رمضان المبارک سے قبل تمام شاہرائوں کو عام ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ 6سو مزید گارڈرز کے رکھنے کا عمل بھی آئندہ ہفتے سے شروع کیا جارہا ہے ریچ ٹو پر گارڈرز رکھنے کے بعد مجموعی طور پر پل تعمیر ہو گیا ہے