ْ آئندہ انتخابات میں الزامات اور انتشار کی سیاست کرنیوالوں کو عبرتناک شکست ہوگی۔توفیق بٹ

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

گوجرانوالہ۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سٹی گوجرانوالہ و رکن صوبائی اسمبلی توفیق بٹ نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں الزامات اور انتشار کی سیاست کرنیوالوں کو عبرتناک شکست ہوگی۔

(جاری ہے)

الیکشن 2018میںپہلے کی طرح عوام کی بھرپور طاقت سے اقتدار میں آکر مخالفین کی سازشیں ناکام بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف ملک کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں ان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی مفاد کی خاطر عوام کی خدمت کی اور ان کے حقوق کیلئے کلیدی کردار اد اکیا۔انشاء اللہ عوام آئندہ عام انتخابات میں ملکی ترقی کے مخالفین کو مسترد کردیں گے۔