کوئٹہ ، کابل اور بغلان میں دھماکوں کی مذمت کر تے ہیں ،عوامی نیشنل پارٹی

ہم عدم تشدد کے فلسفے پر گامزن ہے جب تک خطے میں امن نہیں ہو گا اس وقت تک ہم خطہ پرامن نہیں رہ سکتا اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ خطے میں امن کو قائم کرنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چا ہئے،بیان

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی باچا خان مرکز سے جاری کر دہ صوبائی بیان کابل اور بغلان میں دھماکوں کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی اس طر ح واقعات کی مذمت کر تے ہیں اور ہم عدم تشدد کے فلسفے پر گامزن ہے جب تک خطے میں امن نہیں ہو گا اس وقت تک ہم خطہ پرامن نہیں رہ سکتا اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ خطے میں امن کو قائم کرنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چا ہئے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کابل بغلان سمیت دنیا بھر میں جہاں بھی دہشت گردی کے واقعات ہو تے ہیں ہم اس کے مذمت کر تے ہیں کیونکہ دہشت گردی کے واقعات سے اب تک ہزاروں لوگ اور خاص کر پشتون نشانہ بنے ہیں چند دہشت گرد عناصر اپنے عزائم کے لئے اس طرح کے واقعات کر تے ہیں عوامی نیشنل پارٹی خود دہشت گردی کا شکار رہی ہے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح واقعات کے روک تھام کے لئے اب دنیا آگے آکر کردار اداکرے کیونکہ دہشت گردی سے کوئی بھی قوم، مذہب، نسل محفوظ نہیں ہے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ اب خطے کو پرامن بنانے کے لئے سب کو با چا خان کے فلسفے کو اپنانا ہو گا ہم شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ بدامنی سے خطہ کبھی بھی ترقی نہیں کرے گا عوامی نیشنل پارٹی اس طر ح واقعات کی مذمت کر تے ہیں اور ہم عدم تشدد کے فلسفے پر گامزن ہے جب تک خطے میں امن نہیں ہو گا اس وقت تک ہم خطہ پرامن نہیں رہ سکتا اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ خطے میں امن کو قائم کرنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چا ہئے۔