شدید بارشوں اور ژالہ باری کی وجہ فصلوں کو ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کیا جائے ، افتخار حسین

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) ماڈل فارمز سروسز سنٹر کوہاٹ کے صدر افتخار حسین نے کہا کے کہ گذشتہ روز ہونے والی شدید ژالہ باری کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے صوبائی حکومت فوری طور پر اعلان کرے،طوفان سے کئی مکانات، باغات اور کھڑی فصلیں مکمل تباہ ہو چکی ہیں ۔ان خیالات کا اظہارماڈل فارم سروسز سنٹر کوہاٹ کے ضلعی صدر افتخار حسین نے متاثرہ زمینداروں کے ساتھ میٹنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے وزیر اعلی پرویز خٹک، وزیر زراعت ، ضلعی ناظم اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ ضلع کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں شدی ژالہ باری اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دیں تاکہ عوام اور زمینداروں سے نقصانات کی تفصیل معلوم کر کے صوبائی حکومت کو پیش کریںتاکہ ضلع کوہاٹ میں ہونے والے کروڑوں روپے کے نقصانا کا ازالہ ہو سکے اور ازالے کے لئے صوبائی اور ضلعی حکومت فوری طور پر ان کی مالی امداد کرے۔

متعلقہ عنوان :