ڈی پی او قصور نے تمام ایس ایچ اوز کو اپنے علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کرنے کی ہدایت کر دی

پولیس افسران اپنے علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں شہریوںکے مسائل سنے اور انکو فوری حل کریں ، زاہد نواز مروت

اتوار اپریل 23:20

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) ڈی پی او قصورزاہد نواز مروت نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت اوردہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس افسران اپنے علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں شہریوںکے مسائل سنے اور انکو فوری حل کریں کیونکہ اللہ کو راضی کرنے کا بہترین ذریعہ اسکے بندوں کی خدمت کرنا ہے انہوں نے کہا کرائم کے خاتمہ اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کے تحت قانون کی پاسداری کرنے والے معزز شہریوں کی معاونت حاصل کی جائے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا مضبوط رشتہ پیدا ہوسکے کیونکہ پولیس اور عوام مل کر ہی معاشرے کو جرائم سے پاک کر سکتے ہیں بالخصوص موجودہ حالات میںپولیس اور شہریوں کے مابین قریبی تعلقات اور اطلاعات کا تبادلہ ناگزیر ہو چکاہے اس کے بغیر جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاسکتا

متعلقہ عنوان :