اسفندیار ولی خان کا سابق صوبائی وزیر حاجی نمروز خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار تعزیت

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر حاجی نمروز خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے، اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری ایک تعزیتی بیان میں ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نے پارٹی کے ساتھ طویل رفاقت میں گرانقدر خدمات انجام دیں، اور ان کی یہ خدمات اور قربانیاں تاریخ کا ایک روشن باب ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نمروز خان کی وفات سے اے این پی ایک مدبر اور باصلاحیت سیاستدان سے محروم ہو گئی ہے ،مرحوم پارٹی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء شاید ہی کبھی پُر ہو سکے گا، انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور یہ ہم سب کا مشترکہ دکھ ہے ،انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات ان کے خاندان کے ساتھ علاقے کے عوام کیلئے بلا شبہ ناقابل تلافی نقصان ہے، سیاست، عوام اور علاقے کی خدمت میں نمروز خان مرحوم کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، اسفندیار ولی خان نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :