صوبہ بھر سے بی این پی عوامی تاریخی کامیابی حاصل کریگی،ظفر بکی

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)میں نئی شمولیت کرنے والے دوستوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ،بی این پی عوامی کے مرکزی سنٹرل کمیٹی کے کے رکن ظفر بکی نے ضلعی آرگنائزر قلات حاجی غلام قادر عمرانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ 2018کے الیکشن میں صوبہ بھر سے بی این پی عوامی تاریخی کامیابی حاصل کریگی،انہوں نے کہا کہ قلات میں یونٹ سازی مہم چلانے پر ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انکی کاوشوں کی بدولت قلات میں پارٹی ایک طاقت بن کر ابھر رہی ہے ،مرکزی قیادت کی مثبت سوچ اور پالسیوں کی بدولت لو گ جوق درجوق پارٹی کا حصہ بن رہے ہیں ،انہوںنے کہا (عوامی) ہمیشہ بیروزگاری کے خاتمے کیلئے جدوجہد کی ہے 2018کے جنرل الیکشن میں پارٹی کامیاب ہوکر صوبے کی احساس محرومی کے خاتمے اور بیروزگار نوجوانوں کی بے چینی کا خاتمہ کرکے انہیں باعزت روزگار فراہم کریگی۔

متعلقہ عنوان :