بلتستان کی زمینوں کی بہت بندر بانٹ ہو چکی ،اب چپ نہیں رہیں گے، علامہ شیخ محمد جعفری

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء)نامورعالم دین علامہ شیخ محمد جعفری نے کہا ہے کہ بلتستان کی زمینوں کی بہت بندر بانٹ ہو چکی اب چپ نہیں رہیں گے، لینڈر یفارمز کمیشن ہماری زمینوں کو سرکاری قرار دے گا تو بھر پور جواب دیا جائے گا۔ وہ یوم ولادت حضرت علمدار عباس کی محفل باسعادت سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام اپنے چھوٹے موٹے اختلافات کو ختم کر کے اپنے حقوق کیلئے متحد ہو جائیں اور خواب غفلت سے بیدار ہو کر اپنے زمینوں کی حفاظت کریں۔

انہوں نے کہا کہ سکردو کے عوام اپنی چراگاہوں اورحریم والی زمینوں کو آباد کر کے چار دیواری تعمیر کریں تاکہ کسی کو لینے کی جرات نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ریفارمز کمیشن اگر ہماری زمینوں کے فیصلے عوامی توقعات اور خواہشات کے مطابق نہ کرے تو بھر پور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان کی زمینوں کی بہت بندر بانٹ ہو چکی ہے اب ہم مزید چپ نہیں رہ سکتے ہیں۔