سیاسی حل شام کے مسئلہ سے نمٹنے کا واحد حقیقت پسندانہ راستہ ہے ، چین

پیر 23 اپریل 2018 10:30

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) چینی حکومت کے مسئلہ شام سے متعلق خصوصی نمائندے شئی شیاوٴْ یئین نے کہا ہے کہ اس وقت مختلف فریقوں کو شام کی کشیدہ صورتحال میں کمی کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق مصری دارلحکومت قاہرہ میں چینی اور غیر ملکی میڈیا اداروں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ سیاسی حل مسئلہ شام سے نمٹنے کا واحد حقیقت پسندانہ راستہ ہے۔

(جاری ہے)

عالمی برادری کو شامی عوام کی بنیادی ضروریات اور توقعات کے مطابق مختلف فریقوںکو پرامن مذاکرات میں واپس لانے کی بھر پور کوشش کرنی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ چین کا موقف ہے کہ چین بین الاقوامی تعلقات میں فوجی طاقت کے استعمال اور اس کے استعمال کی دھمکی کی مخالفت کرتا ہے۔ تمام ممالک کے اقتدار اعلی ، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جائًے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کسی بھی ملک ، تنظیم اور شخص کی جانب سے کسی بھی صور تحال میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا مخالف ہے۔

متعلقہ عنوان :