خون سے شوگر کی مقدارکم کرنے کیلئے زیتون کا تیل مفید ہے، ماہر طب

پیر 23 اپریل 2018 11:30

قصور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) معروف حکیم میاں لیاقت احمدعلی نے بتایاکہ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے خون سے شوگر کی مقدارکم کرنے اور وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے، کم نشاستے والی غذائیں اورلحمیات کی زیادتی کے اثرات بھی اس سے کنٹرول کئے جاسکتے ہیں‘خون میں شوگرکی مقدارکم کرنے کیلئے اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لاتے ہوئے وزن کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے‘پاکستان میں اس وقت سترلاکھ افراد ذیابیطس کا شکارہیں اگریہ تعداد اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو 2030ء تک پاکستان ذیابیطس کے مرض کے حساب سے چوتھا بڑاملک ہوگا اور یہاں ذیابیطس سے متاثرہ افراد کی تعددا 1 کروڑ 38لاکھ تک جاپہنچے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ذیابیطس میں مبتلاء لوگ اپنے طرزِ زندگی میں تبدیلی لائیں ‘روزانہ صبح شام پیدل واک کریں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ادویات سے بہترروزانہ سیرکرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ روزمرہ کھانوں میں دارچینی کا زیادہ استعمال ذیابیطس کے مرض کوکم کرنے کیساتھ جسم میں موجوداضافی چربی ختم کرکے موٹاپا کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :