ریسکیو اہلکار ایک جامع حکمت عملی کے ساتھ ایمرجنسی میں سہولیات فراہم کرتے ہیں ،ڈاکٹر خطیر احمد

پیر اپریل 11:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کے ڈائر یکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد اور ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر محمد ایاز نے ضلعی آفس پشاور کا دورہ کیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حسن داد نے استقبال کیا‘وفد کو ریسکیو کی جانب سے سلامی پیش کی گئی، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ صوبائی حکومت ریسکیو1122 کو پورے صوبے تک وسعت دینے اور ریسکیو اہلکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے جس کی واضح مثال جدید بین الاقوامی آلات کو ریسکیو1122 کو دینا ہے ‘ریسکیو عوام کو ان کی دہلیز پر ہر قسم کی خدمات مفت فراہم کررہی ہے، ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو اہلکار ایک جامع حکمت عملی کے ساتھ ایمرجنسی میں سہولیات فراہم کرتے ہیں جن کا بنیادی مقصد عوام الناس کو بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حسن داد نے وفد کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ریسکیو1122 ہراول دستے کی مانند دن رات سہولیات فراہم کررہا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز،ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ہمراہ عوام کو جامع پالیسی کے تحت خدمات فراہم کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :