شام میں سیاسی حل کی پیروی نہ کی گئی تو حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں،اقوام متحدہ

اس وقت اولین ترجیح علاقائی کشیدگی کو کم کرنا ہے،عالمی مندوب ڈی میستوراایران کا دورہ کریں گے

پیر 23 اپریل 2018 11:50

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی میستورا تہران کا دورہ کر رہے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دوسری جانب شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی میستورا تہران کا دورہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی میستورا کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ شامی حکومت اقوام متحدہ کے ساتھ مزید تعاون کا اظہار کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت اولین ترجیح علاقائی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ ڈی میستورا کے مطابق اگر موثر صورت میں سیاسی حل کی پیروی نہ کی گئی تو حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :