تاجروں کے مسائل پہلے بھی حل کئے،آئندہ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ،خواجہ نوید

پیر 23 اپریل 2018 13:38

تاجروں کے مسائل پہلے بھی حل کئے،آئندہ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ،خواجہ ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء)شاہین بازار کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ خواجہ نوید نے مد مقابل نثار علی کو 106 کے مقابلے میں 64 ووٹوں پر شکست سے دیدی۔

(جاری ہے)

شاہین بازار کے انتخابات ہر دو سال بعد منعقد کئے جاتے ہیں نو منتخب صدر خواجہ نوید نے اپنی کابینہ کا بھی اعلان کردیا جس کے مطابق طاہر محمد کو سینئر نائب صدر ‘ افتخار حسین کو نائب صدر ‘ محسن عظیم کو جنرل سیکرٹری ‘ پیر نصیر الدین فنانس سیکرٹری اور یوسف تاجک پریس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

نو منتخب صدر نے انتخابات کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے مسائل پہلے بھی حل کئے تھے اور آئندہ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہیرٹیج ٹریل کے حوالے سے انتظامیہ سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کریںگے۔ انتخابات جیتنے پر مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی صدر ملک مہر الٰہی ‘ جنرل سیکرٹری شکیل احمد خان ‘ ملک ظہور حیدر خان یوسفزئی اور دیگر نے انہیں مبارکباد دی اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔