گلوکارہ رابی پیرزادہ نے میرا کو الزامات لگانے پر منہ توڑے کا پیغام دیدیا

پیر اپریل 13:49

گلوکارہ رابی پیرزادہ نے میرا کو الزامات لگانے پر منہ توڑے کا پیغام ..
لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) رابی پیرزادہ نے سکینڈل کوئین کو تڑی لگادی، مبینہ الزامات لگانے پر منہ توڑنے کا پیغام دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رابی پیرزادہ نے میرا جی کو دھمکی دے دی، گلوکارہ نے میرا جی کو نئی فلم کے بارے میں فضول باتیں بند کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

(جاری ہے)

گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی نئی فلم کی ریلیز سے قبل مبینہ الزامات لگانے پر سکینڈل کوئین کو کھری کھری سنائیں۔

ویڈیو پیغام میں گلوکارہ نے اداکارہ کے نئے سکینڈل کی پٹاری بھی کھول دی۔ فلم میں گلوکارہ کا مرکزی جبکہ سکینڈل کوئین میرا جی کا صرف منہ دکھائی والا کردار ہے۔ خیال رہے کہ کراٹے اور بلیک بیلٹ ہولڈر رابی پیرزادہ شیر پر سواری اور سانپوں سے چھیڑچھاڑ کر کے بھی اپنی ڈھاک بٹھا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :