پنجاب انویٹیشنل آسٹریلین فٹ بال لیگ کپ مئی میں کھیلا جائے گا

پیر 23 اپریل 2018 13:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) پنجاب انویٹیشنل آسٹریلین فٹ بال لیگ کپ آئندہ ماہ مئی میں گوجرنوالہ میں کھیلا جائے گا، آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کے سیکرٹری جنرل طیب محمود چٹھہ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لیں گی، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیمیں اپنی رجسٹریشن 5 مئی تک کروا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کے صدر محمد جاوید ملک نے ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی منظوری دے دی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کو چین میں کھیلے جانے والے شنگھائی کپ بھیجا جائیگا جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انٹر سکول انڈر 16 کپ اگست میں ہوگا جس فیصلہ آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کے صدر محمد ملک ، سیکرٹری جنرل طیب محمود چٹھہ کے علاوہ پنجاب کے صدر مرزا جہانگیر بیگ، اسلام آباد کے صدر کرنل (ر) امجد پرویز، آزاد جموں و کشمیر کے صدر سید آصف حسین ( ایڈیشنل چیف سیکرٹری آذاد جموں و کشمیر )، اسلام آباد کے سیکرٹری ارشد جاوید، محمد وکیل فنانس سیکرٹری اے ایف ایل پاکستان، احمد کمال بٹ لیگل ایڈوائزر، محمد طارق جوائنٹ سیکرٹری ، مدثر نذیر رکن مجلس عاملہ اور ڈاکٹر افضل بابر، صدر پرائیوٹ سکول نیٹ ورک نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :