امریکا: برہنہ شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور2 زخمی ہو گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر اپریل 13:51

امریکا: برہنہ شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور2 زخمی ہو گئے
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اپریل۔2018ء) امریکی ریاست ٹینیسی میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک برہنہ شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور2 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ حملہ آور فرار ہو گیا ہے۔۔پولیس کے مطابق دوپہر کے وقت ایک شخص خودکار اسلحہ لے کر ایک ریستوران میں داخل ہوا اور لوگوں پر فائرنگ کرنا شروع کر دی۔اس واقعے میں زخمی ہونے والے دو افراد میں سے ایک شخص نے مسلح حملہ آور سے اسلحہ چھینا جس کے بعد حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے حملہ آور کی شناخت کر لی ہے لیکن اسے گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔۔پولیس کا کہنا ہے کہ 29 سالہ مشتبہ حملہ آور کا تعلق ریاست الینوائے سے ہے اور اسے گذشتہ برس وائٹ ہاﺅس کے قریب ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش پر بھی گرفتار کیا گیا گیا تھا۔۔پولیس کے ترجمان ڈون ایرون نے بتایا کہ حملہ آور ٹرک پر بیٹھ کر ریستوران پہنچا، جہاں ا±س نے باہر فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک کیا جبکہ دو افراد ریستوران کے اندر فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔