پروگرام شانِ پاکستان کی تمام تیاریاں مکمل، نیا شو یکم مئی سے کراچی میں شروع ہوگا

پیر 23 اپریل 2018 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) براہتی کی ہما نصرکے پاور ہاوس نے ماضی میں کامیابی سے ہمکنار ہونیو الے پروگرام شان ِپاکستان کے نئے پروگرام کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں، نئے ایڈیشن کا آغازیکم مئی کراچی سے کیا جائے گا۔#SEPHUBxSOPRITTIکے تعاون سے شروع کیا جانے والاشان پاکستان صرف ایک پلیٹ فارم نہیں بلکہ ثقافت اور جشن کی ایک مشترکہ مہم ہے، جس میں فیشن ، میوزک اور آرٹ کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر باصلاحیت آرٹسٹ، میوزیشنز اور فیشن ڈیزائنرزکو ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس کے ذریعے انہیں وہ پہچان اور شہرت دلوائی جاسکے جس کے وہ مستحق ہیں۔

اس سال شان پاکستان نجی معاون کمپنی Spaceکے تعاون سے فیشن، میوزک اور آرٹ کے لیے کی جانے والی چارروزہ کیمپ مرکز قائم کرے گی، جبکہ پاکستان میں پہلی بار اس قسم کی تقریب کو ڈیجیٹل فرسٹ پر نشر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شان پاکستان کی پروڈیوسر و ڈائریکٹر ہما نصر کا کہنا ہے کہ شو کو کامیاب کرنے کے لیے جدید نظریات کو فروغ دینے اور نت نئے ٹرینڈز کو متعارف کرانا میری اولین ترجیح ہے، تاکہ پاکستان بھرکے باصلاحیت افراد کو دنیا کے سامنے لایا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آرٹ سے اظہار محبت کرکے محبت اور امن کی مکمل حمایت کرتا ہوں، اس شو میں بین الاقوامی شہرت یافتہ مہمان شرکت کریں گے، جنہیں ہم یہ دکھانے کی کوشش کریں گے کہ ہم ہی پاکستان کی شان ہیں ، مجھے امید ہے کہ ہمارا یہ شو دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت تصور کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ہم شکر گزار ہیں ان تمام برانڈز کے جنہوں نے گزشتہ پروگرامز میں اپنا تعاون ہمارے ساتھ جاری رکھا ، خاص طور پر، EBM،یونی لیور، کریم اور ہائیر کے۔ امید کرتے ہیں کہ اپنی اس مہم میں ہمیں مزید تعاون حاصل رہے گا۔

متعلقہ عنوان :